قومی تعلیمی پالیسی | وزیر اعظم آج تعلیمی برادری سے خطاب کریں گے

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی 29 جولائی 2021 کو ملک بھر کے تعلیم اور ہنر مندی کے شعبے کے پالیسی سازوں ،طلبہ اور اساتذہ سے ویڈیوں کانفرینسنگ کے ذریعہ خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم یہ خطاب قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت اصلاحات کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر کریں گے ۔ وہ تعلیم کے شعبے میں کئی اقدامات کی بھی شروعات کریں گے ۔وزیر اعظم قرض کے تعلیمی بینک کا بھی آغاز کریں گے جس میں اعلٰی تعلیم میں طلبہ کے لئے کئی بار شامل ہونے اور خارج ہونے کی سہولت موجود ہوگی۔اس اعلٰی تعلیم میں علاقائی زبانوں میں پہلے سال کے انجینئرنگ پروگرام اور اعلی تعلیم کو بین الاقوامی سطح پر لانے کے لئے رہنما اصول شامل ہیں ۔جن اقدامات کی شروعات کی جائے گی ان میں ودیا پرویش بھی شامل ہیں جو پہلے درجہ کے طلبہ کے لئے 3 مہینے کے ایک ڈرامے پر مبنی اسکول کی تیاری کا ایک طریقہ کار ہے ؛ ثانوی درجہ میں ایک موضوع کے طور پر ہندوستانی اشاراتی زبان ؛ نشٹھا 2.0 ، این سی ای آرٹی کی طرف سے ڈزائن کیا گیا اساتذہ کی تربیت کا ایک مربوط پروگرام ؛ سفل ( سیکھنے کی سطحوں کا تجزیہ کرنے کے لئے منظم جائزہ ) ، سی بی ایس سی اسکولوں میں تیسرے ، پانچویں اور آٹھویں درجے کے لئے اہلیت پر مبنی جائزے کا لائحہ عمل ، اور مصنوعی ذہانت کے لئے وقف ایک ویب سائٹ ۔اس کے علاوہ اس تقریب میں قومی ڈیجیٹل تعلیم آر کٹیکچر ( این ڈی ای اے آر ) اور قومی تعلیمی ٹیکنالوجی فورم ( این ای ٹی ایف ) کا بھی آغاز کیا جائے گا ۔