قومی ترانہ گانے کے مقابلے کااعلان

سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے قومی ترانہ گانے کے مقابلے 2021 کااعلان کیا ہے۔ملک جب کہ آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہا ہے اور ”آزای کا مہااُتسو“منانے کے تحت لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی نگرانی میں حکومت نے یہ پہل کی ہے اور تمام افراد اور گروپوں سے اس مقابلے میں حصہ لینے پرزوردیا ہے۔انفرادی زمرے میں لوگ دوگروپو ں میں رکھے گئے ہیں ،پہلاگروپ13سے18برس کی عمر کے درمیان کے لوگوں کا ہے جبکہ دوسرے گروپ میں18برس سے زیادہ عمر کے لوگ شامل ہوں گے۔یہ مقابلہ یکم اگست سے7اگست تک جاری رہے گا۔مقابلے میں جیتنے والوں کو نقدانعام دیا جائے گااور پہلا انعام 25 ہزار روپے کاہوگا، دوسرا انعام11000اور تیسرا انعام5000روپے ہوگا۔اس مقابلے میں ضلع سطح پرکامیاب ہونے والے صوبائی سطح پر مقابلے میں حصہ لیں گے جبکہ تمام شرکاءکو اس میں حصہ لینے پرتوصیفی اسناد سے نوازاجائے گا۔تمام افراد اورگروپوں کو اپنے اپنے ضلع اور صوبائی سطح پر قومی ترانہ گانے کاموقعہ ملے گا۔اس میں حصہ لینے والے جموں کشمیرکے ڈومیسائل ہونے چاہیے اور ان کی عمر13برس سے کم نہیں ہونی چاہئے ۔