قومی اہلیت امتحانات کو لیکر سپریم کورٹ میں داخل عرضی خارج

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے قومی اہلیت کے ساتھ داخلہ امتحان (این ای ای ٹی) اور مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای) امتحانات ملتوی کرنے کے لئے دائر نظرثانی کی درخواست جمعہ کے روز خارج کردی۔سپریم کورٹ کی جانب سے نظرثانی درخواست مسترد ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ جے ای ای اور نیٹ کا امتحان ملتوی نہیں کیا جائے گا۔جسٹس اشوک بھوشن، جج بی آر گوئی اور جسٹس کرشنا مراری پر مشتمل بنچ نے چھ غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے کابینی وزیروں کی جانب سے دائر نظرثانی کی درخواست کو خارج کردیا۔