قوت سماعت اورگویائی سے محروم بچوں کا سکول حکومتی تحویل میں لینا قابل سراہنا: خورشید عالم

 سرینگر//پی ڈی پی کے ضلع صدر اور ایم ایل سی محمد خورشید عالم نے حکومت کی طرف سے رامباغ میں قوت سماعت اورگویائی سے محروم بچوں کے سکول کو اپنی تحویل میں لینے کے اقدام کی سراہنا کی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے ان بچوں کیلئے یہ ایک مرکزی ادارہ بن جائے گا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ سابق حکومتوں نے اس ادارے کی طرف توجہ نہیں دی جبکہ 2014میں آئے سیلاب کی وجہ سے اس سکول کے بنیادی ڈھانچے کو زبردست نقصان پہنچا تھا تاہم اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اب جب حکومت نے اس ادارے کو اپنی تحویل میں لیا ہے ،اس اقدام سے  قوت سماعت اورگویائی سے محروم بچوںکو سہولیات فراہم ہونگی ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے یہاں تعلیم حاصل کرنے والے جسمانی طو رپر ناخیز بچے اپنی زندگی میں خود کفیل بن سکیں۔