قواعدکی خلاف ورزی ،5 ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی

 راجوری//ضلع پولیس نے سندربنی میں موٹروہیکلزایکٹ کی خلاف ورزی کے سلسلے میں اوورلوڈنگ کرنے کی پاداش میں دوڈرائیوروں کے خلاف معاملہ درج کیاہے ۔یہ کاروائی سندربنی پولیس سٹیشن کی ٹیم کی طرف سے ٹریفک چیکنگ کے دوران اس وقت عمل میں لائی جب ایک آٹومیجک زیرنمبری JK11A-8525 جوسندربنی سے پیلی کی طرف جارہاتھاکواوورلوڈپایا۔پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور پردیپ کمارولد ایشرداس ساکن پیلی کو11 مسافروں کی اوورلوڈنگ کرنے کے سلسلے میں اس کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔اس سلسلے میں پولیس سٹیشن سندربنی میں ایف آئی آر نمبر 110/18زیردفعہ 279/336 آرپی سی ،39/192ایم وی ایکٹ درج کیاگیاہے۔ علاوہ ازیں ایک ٹاٹاموبائل زیرنمبری JK02AK- 6824جو سندربنی سے بایابھیان کی طرف جارہی تھی کو22 سواریوں کے ساتھ اوورلوڈپایاگیا۔ ڈرائیورکے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے۔اس کے علاوہ دوموٹرسائیکلوں کوضبط کرنے کے علاوہ متعددکوجرمانہ بھی کیا۔یہ کاروائی ایس ایچ اوسندربنی رومال سنگھ کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔علاوہ ازیںموٹروہیکلز ڈیپارٹمنٹ نے 3گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف موٹروہیکلز قواعدکی خلاف ورزی کرنے پرکاروائی عمل میں لائی۔اس دوران محکمہ موٹروہیکلز کی ٹیم نے انسپکٹراسلم پرویز کی قیادت میں ارگی میں ایک ناکہ لگایااورموٹروہیکلز قواعدکی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے 3 گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے چالان کئے ۔محکمہ کے ذرائع نے بتایاکہ قواعدکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی تاکہ ٹریفک قواعدکی عمل آوری یقینی بنائی جاسکے۔