قوئل بانڈی پورہ میں رسوئی گیس کی قلت

بانڈی پورہ//قوئل مقام بانڈی پورہ میں لاک ڈائون کے نتیجے میں سبزیاں ،میوہ جات اور رسوئی گیس دستیاب نہیں ہے۔ قوئل مقام ایک پہاڑی بستی ہے جو ضلع صدر مقام سے چار کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔علاقے کے سابق سرپنچ حبیب اللہ پیر نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ بستی میں 10 روزسے رسوئی گیس دستیاب نہیں ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ سبزیاں اور میوہ جات بھی دستیاب نہیں ہیں۔ مقامی لوگوںنے ضلع انتظامیہ سے رسوئی گیس اور دیگر چیزیں فوری طور سپلائی کرنے کا مطالبہ کیا۔