قمرواری میں المناک حادثہ | مزدور کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

سرینگر// قمرواری میں اس وقت المناک حادثہ پیش آیا جب محکمہ بجلی کے نئے نصب کئے گئے بجلی کھمبوں کے رنگ و روغن کے دوران ایک مزدور کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ قمرواری میں محکمہ بجلی کی جانب سے نئے بجلی کھمبے نصب کئے گئے ہیں جن پر موسم میں بہتری آنے پر رنگ روغن کیا جارہا ہے۔جمعہ کی سہ پہر یہ واقعہ پیش آیا جب 18 سالہ نوجوان مزدور سمیر احمد بٹ ولد غلام محی الدین ساکن عشمقام اننت ناگ کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔اگرچہ اسے میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کیا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ درج کرکے قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش آبائی علاقہ روانہ کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔