قلعہ پونچھ کے ارد گرد گندگی کے ڈھیر جمع

حسین محتشم
پونچھ// قصبہ پونچھ میں آثا قدیمہ کا شاہکار کہلائے جانے والے تاریخی قلعہ کے ارد گرد کے علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرجمع ہونے کی وجہ سے مقامی شہریوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے ۔راہگیرو اور دیگرلوگوں کی جانب سے وہاں پھینکا جانے وا لاکچرا اب ڈھیر ہورہا ہے جس سے اٹھنے والے تعفن سے لوگ پریشان ہیں۔ تعفن کی وجہ سے وہاں سے لوگوں کو گزرنا بھی دشوار ہو رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تاریخی قلعہ کے ارد گرد مختلف محلہ جات کے لوگ کچرے و کی جہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ کچرے سے اٹنے والے تعفن نے ان کا ناک میں دم کر رکھا ہے اس صورتحال نے میونسپل کونسل پونچھ کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دی ہے۔انہوںنے کہا بدبو کی وجہ سے لوگوں کے موذی امراض میں مبتلاء ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اور میونسپل کمیٹی کے چیئر مین سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ گندگی کے ڈھیر اٹھوائے جا ئیں۔