قطر اور سعودی عرب کے درمیان پروازیں بحال

ریاض //سعودی عرب اور قطر کی قومی فضائی کمپنیوں نے ساڑھے تین سال کے بعد اپنے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور دونوں فضائی کمپنیاںپیر سے دوحہ اور الریاض کے درمیان پروازیں شروع کردیں گی۔قطرائیرویز نے ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ وہ 11 جنوری سے الریاض ،14جنوری سے جدہ اور16جنوری سے الدمام کے لیے پروازیں چلائے گی۔