قصبہ ہندوارہ سمیت کئی علاقے ریڈزون قرار

 کپوارہ //سرحدی ضلع کپواڑہ میں کوویڈ19 مثبت معاملات میں اضافہ ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔کپواڑہ کے 4 دیہات سمیت قصبہ ہندواڑہ کے عمر آباد، بانڈے محلہ، اسپتال ایریااورچوگل علاقہ کو ریڈ زون کے زمرے میں شامل کر لیا ہے۔کپوارہ انتظامیہ نے ریڈ زون قرار دئیے گئے علاقوں میں پابندیاں عائد کر کے عوامی نقل و حمل کو محدود کر دیا ہے۔سرینگرسمیت کئی اضلاع کے متعددعلاقوںکو ریڈ زون یا مائیکرو کنٹینمنٹ زون کے زمرے میں شامل کرکے پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔