قصبہ سرنکوٹ میں گندگی کا ٹھکانے لگانے کا کوئی بندوبست نہیں | وارڈ نمبر 12کے رہائشی پریشان ،انتظامیہ سے توجہ کا مطالبہ

سرنکوٹ//سرنکو ٹ قصبہ میں میونسپل کمیٹی کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے گندگی کو ٹھکانے لگانے کا کوئی بندوبست ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے قصبہ کی دیگر وارڈوں کیاتھ ساتھ وارڈ نمبر 12کے مکینوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سرنکو ٹ قصبہ کے وارڈ نمبر 12درد شہید سڑک پر رکھا گیا کوڑا دھان لگ بھگ ایک ماہ سے گندگی سے بھڑا پڑا ہے لیکن اس کو خالی کروانے کا کوئی بندوبست ہی نہیں کیاجارہا تھا جس کی وجہ سے ملحقہ علاقہ میں رہنے والے لوگ بدبو سے شدید متاثر ہورہے ہیں ۔مکینوںنے بتایا کہ بھرے ہوئے کوڈا دھان کی تصویر سوشل میڈیا پر لوڈ کئے جانے کے بعد متعلقہ شعبہ کی جانب سے اس کو خالی کیا گیا لیکن اب اس کو الٹ کر رکھ دیا گیا ہے تاہم اس کو استعمال ہی نہ کیا جاسکے ۔مقامی لوگوں نے میونسپل حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سرنکوٹ قصبہ میں گندگی کو ٹھکانے لگانے کا کوئی معقول بندوبست ہی نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ مکینوں و تاجروں کی روز مرہ کی سرگرمیاں متاثر ہو جاتی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل حکام کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ قصبہ کی وارڈ نمبر 12میں رکھ گیا کوڑا دھا ن کو قابل استعمال بنانے کیساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا معیاری بندوبست کیا جاسکے ۔