قصبہ بٹوت گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، میونسپل کمیٹی خاموش تماشائی

بٹوٹ//میونسپل کمیٹی بٹوت کو وافر مقدار میں سالانہ ریونیوحاصل ہونے کے باوجودمحکمہ کے پاس کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈمپینگ یارڈ،ڈسپوزل سسٹم کی سہولت کی عدم موجو دگی کے چلتے پیداشدا حالات کی وجہ سے میونسپلٹی بٹوت کی حدود میں جگہ جگہ گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں۔ان گندگی کے ڈھیروں سے ہر وقت بہنے والی گندگی اور فضا میں پھیلنے والی بدبوقصبہ بٹوت کی آب ہوا کوہر گزرتے لمحہ کے ساتھ بتر سے ابترزہر الودہ بناتی جارہی ہے۔ بٹوت کے عوام کے بقول سنگین نوعیت کی اس صورت حال سے بٹوٹ اور مضافات کے علاقوں میں مہلک وبائی اقسام کی بیماریاں پھیلنا شروع ہو گئی ہیںجوہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بٹوت میونسپلٹی کے گلی کوچوں بازاروں اور نالیوں سے جمع شدہ کوڑا کرکٹ دیگر اقسام کی گندگی کو محکمہ میونسپلٹی بٹوت کے صفائی کرمچاری ا پنے غیر ذمہ دار افسران کی ہدایت کے مطابق قصبے کے اُن اہم مقامات پر بڑے بڑے ڈھیروں کی شکل میں جمع ، ڈمپ کر رہے ہیںجو روزمرہ عوامی آمدو رفت کو مدنظر رکھتے ہوے بے حد احساس نوعیت اوراہمیت کے حامل ہیں مثال کے طور پربٹوت کے گورنمنٹ شیرکشمیرہسپتال بٹوت ،بھدرواہ موڑ چوک اور بٹوت مین بازار میں سڑک کنارے مختلف جگہوں پرجمع گندگی کے ڈھیر بلخصوص قابل ذکر ہیں۔لہذہ ریاستی انتظامیہ کے لئے قابل توجہ بٹوت کی عوام کودر پیش اس مسئلے کے چلتے بٹوت کی عوام کا مزید یہ بھی کہنا تھاکہ ہم سابقہ لمبے عرصہ سے در پیش اس اہم مسئلے کی جانب متعلقہ محکمہ ،تحصیل وضلع انتظامیہ کی توجہ مبذول کرانے کی جہدو جہد کرتے آرہے ہیں مگربٹوت کی عوام کو اس مسئلے پر بنی مشکلات برابر جاری ہیں اُن کو انتظامیہ کی جانب سے اس مسئلے سے نجات دلانے کی خاطرکسی بھی قسم کے درکار اقدامات نہیں کئے گے جن کا اثر زمینی سطح پردیکھنے کو ملتا ہے۔لہذا قصبہ بٹوت کے عوام کو درپیش مشکلات اوراس پر متعلقہ محکمہ ،تحصیل وضلع انتظامیہ رام بن پر بٹوت عوام کی جانب سے عائدعدم توجہی کے الزامات کے چلتے بٹوت کی عوام نے درپیش اس مسئلے سے نجات کی خاطر گورنر انتظامیہ سے اپیل کی گوہار لگائی ہے۔