قریب 2ماہ کی معطلی کے بعد ٹرین چل پڑی

بانہال//کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر10 مئی میں معطل کی گئی بانہال بارہمولہ ریل سروس جزوی طور بحال کی گئی ہے اور 7 ہفتوں سے زائد وقت تک معطل رہنے کے بعد بانہال سے بڈگام کے درمیان صرف پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائیگا جبکہ بڈگام سے بارہمولہ تک ریل سروس فی الحال اگلے حکم تک معطل  رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شمالی ریلوے کے مطابق دو ریل گاڑیوں کو صبح اور شام کے اوقات میں بانہال سے بڈگام تک دونوں طرف سے چلنے کی اجازت ہو گی۔ تقریبا ًدو مہینے بعد بانہال سے بڈگام کیلئے صبح 7 بجکر 55 منٹ پر پہلی ریل روانہ ہوئی جبکہ دوسری ریل 2 بجکر 45 پر روانہ ہوئی تاہم مسافروں کی تعداد  ڈیڑھ دو سو کے درمیان ہی تھی ۔کشمیر ریل ٹریفک انسپکٹر نے کہا کہ دونوں ریل گاڑیوں میں کل 382 مسافروں نے سفر کیا۔