قربانیاں قوم کا سرمایۂ افتخار : یاسین ملک

سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے زینہ کوٹ کے گوہر نذیرکو انکی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جدوجہد کے دوران2008کے بعد اب تک ہزاروں جوانوں کو تہہ تیغ کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پُرامن تحریک کے دوران ہمارے ہزاروں معصوم طلاب اور جوان زینت زندان بنائے جاچکے ہیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ گوہر نذیر کو فورسز نے عین اسوقت جاں بحق کیا جب وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر کے دورے پر آئے ہوئے تھے ۔ یاسین ملک نے کہا کہ گوہر نذیر جیسے نوجوانوں کی قربانیاں قوم کا سرمایہ ٔ افتخار ہیں اور ان کی قربانیاں کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کی جاسکتی ہیں۔