قرآن پاک سے 26آیات کو ہذف کرنیکی درخواست

نئی دہلی//اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئر مین وسیم رضوی کی دائر کردہ عرضی کوعدالت عظمیٰ نے خارج کرتے ہوئے اس پر50ہزار روپے کا حرجانہ عائد کیا ۔وسیم رضوی نے قرآن مجید سے 26آیات مبارکہ کو حذف کرنے کی اپیل دائر کی تھی ۔ سپریم کورٹ کے جسٹس فالی نریمن، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس ہریشکیش رائے کی بنچ نے درخواست کی سماعت کی اور اسے بے وقعت اور حقیر کوشش قرار دیکر خارج کردیا۔سپریم کورٹ نے انکے وکیل سے استفسار کیا کہ وہ واقعی اس درخواست کے بارے میں سنجیدہ ہے ۔ اس پررضوی کے وکیل نے کہا کہ مدارس اور دارلعلوم میں انہی آیات کے پڑھا کر ملک میں مذہبی انتہا پسندی کی جڑی مضبوط کی جارہی ہیں کیونکہ بقول وکیل کے ان آیات میں غیر مسلموں کیخلاف سخت نفرت کا اظہار کیا گیا ہے۔لیکن عدالت عظمیٰ  اس دلیل سے متفق نہیں ہوئے اور اس نے پٹیشن کوسنجیدگی سے عاری اور بچگانہ قرار دیگر اسے مسترد کیا۔عدالت نے رضوی پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔