قدغن ہٹائی گئی

  سرینگر //این آئی اے کے سامنے رضاکارانہ گرفتاری دینے کیلئے آج یعنی9ستمبرکوتینوں سینئرمزاحمتی قائدین نئی دہلی روانہ ہونگے ۔اس دوران جمعہ کی صبح میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک کوگھراورجیل سے رہاکیاگیاجبکہ سیدعلی گیلانی کی خانہ نظربندی بھی ختم کی جارہی ہے ۔معلوم ہواکہ اعلان شدہ پروگرام کے مطابق سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک 9ستمبر بروزسنیچرکودن کے 3 بجے سرینگر سے بذریعہ طیارہ نئی دہلی روانہ ہورہے ہیں ۔ میرواعظ اورملک سنیچرکو اپنی اپنی رہائش گاہوں سے گیلانی کی رہائش گاہ واقع حیدرپورہ پہنچیں گے جہاں باہمی صلاح مشورے کے بعدتینوں قائدین ائرپورٹ جائیں گے ۔غورطلب ہے کہ جمعرات کوہی ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹرایس پی وید نے بتایا کہ تینوں حریت لیڈروں کونئی دہلی جانے سے نہیں روکاجائیگا۔