مینڈھر //مینڈھر قصبہ کے کئی محلہ جات میں اس وقت پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ جل شکتی اور محکمہ بجلی کے ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے قصبہ میں پائے جارہے ’’سونے والی بائولی ‘‘کے نام سے مشہور قدرتی چشمے پر 1درجن کے قریب موٹریں غیر قانونی طریقہ سے نصب کی گئی ہیں جس کی وجہ سے پانی کی سپلائی میں کمی واقعہ ہو گئی ہے ۔انہوں نے محکمہ جل شکتی کے ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کچھ مخصوص لوگوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے جس کی وجہ سے قدرتی پانی کے چشمے پر قبضہ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ بجلی کے ملازمین کی ملی بھگت کی وجہ سے سبھی موٹروں کیلئے غیر قانونی بجلی کے کنکشن دئیے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پانی کی قلت کے سلسلہ میں انہوں نے کئئی مرتبہ متعلقہ حکام سے بھی رابطہ قائم کیا لیکن ابھی تک کوئی عملی کارروائی ہی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے صورتحال مزید ابتر ہو نا شروع ہو گئی ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ چشمے پر نصب کی گئی موٹریں ہٹائی جائیں جبکہ غیر قانونی عمل میں ملو ث ملازمین کو جلدازجلد تبدیل کر کے عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کیا جائے ۔
قدرتی چشمے پر درجن کے قریب نجی موٹریں نصب
