قتل کے مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم 16 سال بعد گرفتار

اشتیاق ملک
ڈوڈہ // پولیس نے قتل کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو پچھلے 16 برسوں سے مفرور تھا۔ پولیس نے تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ ایک مفرور پریم لال ولد روپ چند سکنہ سنوارہ تحصیل گندوہ فوجداری مقدمات میں ایف آئی آر نمبر 42/2006، U/S 302، 109 آر پی سی اور ایف آئی آر نمبر 18/2006 زیردفعہ323، 325 RPC تھانہ گندوہ میں درج تھا اور عدالت میں چالان بھی پیش کیا گیا تھا لیکن وہ گزشتہ 16 سال سے مفرور تھا۔ پولیس کی جانب سے ایک خصوصی مہم شروع کی گئی جس میں علاقے میں مذکورہ مفرور کی موجودگی اور اس کا سراغ لگانے کے لئے اپنے ذرائع سے معلومات حاصل کی گئیں۔بالآخراس کی موجودگی کی خاص اطلاع ملنے کے بعد ایس ایچ او پی ایس گندوہ وکرم سنگھ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے پی ایس آئی پرویز احمد کی مدد سے اسے بن تلاب جموں سے گرفتار کیا اور گرفتاری کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے عدالت کے حکم پر ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ بھیج دیا گیا۔