قبائلی طبقے کی فلاح بہبودکے اقدامات | طلاب کو وظائف کی بروقت تقسیم کیلئے سکالرشپ پورٹل

جموں//اِنتظامی سیکرٹری قبائلی امور محکمہ اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشن یوتھ جے اینڈ کے ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے تیز تر بنیادوں پرترقیاتی منصوبوں کے لئے روڈ میپ اور محکمہ کے نئے اِقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے آج اَفسران کی منعقدہ میٹنگ میں منصوبوں کا جائزہ لیا ۔اُنہو ں نے قبائلی علاقوں میں ماڈل رہائشی سکولوں کے قیام ، محکمہ کو مؤثر انداز میں مستحکم کرنے کے لئے اَسامیوں کو معرض وجود میں لانے اور خالی اَسامیوں کو پُر کرنے ، سکالرشپ کی فراہمی کے لئے پورٹل تیار کرنے اور ر ئیل ٹائم آن لائن مانیٹرنگ ، اِی آفس ، نئے منصوبوں ، تعلیمی منصوبے اور فارسٹ رائٹس ایکٹ کی عمل آوری پرغور وخوض کیا ۔محکمہ میک اَپ شفٹ کی سہولیات میں چار ماڈل رہائشی سکولوں کو چلانے اور بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اَسامیوںکو پُر کرنا، قومی جانچ ایجنسی کے پاس ہے جس کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔دریں اثنا ء محکمہ ان سکولوں کی عمارتوں کے کام پر نظر گزر رکھنے کے علاوہ رواں سال رہائشی سکولوں اور ہوسٹلوں کے احاطہ کیلئے مزید علاقوں کی تلاش کر رہا ہے۔ڈاکٹر شاہداِقبال نے محکمہ سے طلاب کے اِندراج اور سکالرشپ کی تقسیم کے لئے ایک پورٹل تیار کرنے کے لئے کہا۔ تاخیر کو کم کرنے کے لئے طلاب کی تفصیلات پورٹل پر رجسٹر ہوں گی اور اداروں کے ذریعہ اس کی توثیق کی جائے گی۔ محکمہ اِس تناظر میں قواعد و ضوابط کے بارے میں مطلع کرے گا۔ اُنہوں نے طلاب برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت ہند کے قبائلی امور کی بیرون ملک سکالرشپ سمیت ڈاکٹریٹ اور تحقیقی رفاقتوں سے فائدہ اُٹھائیں۔دریں اثنا محکمہ اِنتظامی عہدوں اور ہوسٹلوں کے لئے نئی اَسامیوں کو معرض وجود میں لانے کی تجویز پر کام کر رہا ہے اورپیشہ ور افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لئے خالی اَسامیوں کے لئے بھرتی اور دیگر اِنتظامات بھی کررہا ہے۔ میٹنگ کو بتایا گیا کہ16 اَسامیوں کو سروس سلیکشن بورڈ کے پاس بھجوا دیا گیا ہے اس دوران محکمہ نے ضلع قبائلی بہبود افسران کے عہدوں کو پُر کرنے اور قبائلی بہبود افسران کے عہدوں کو اَپ گریڈ کرنے کی تجویز لی ہے۔مستحقین گروپوں کی مخصوص ضروریات کے پیش نظر محکموں میں پی آرآئوں کی فعال شمولیت کے ساتھ ضلعی ترقیاتی کمشنروں کی نگرانی میں کلسٹر ٹرائبل ماڈل وِلیج اورمِلک وِلیج کے لئے معیاری ڈی پی آر تیار کرنے کے لئے ایک ٹیمپلیٹ تیار کیا جارہا ہے۔میٹنگ میں خانہ بدوش مائیگرنٹ آبادی کی صحت ، تعلیم اور فلاحی سکیموں کے ساتھ لاجسٹک مدد فراہم کرنے کے علاوہ دوسروں کے لئے سہولیات فراہم کرنے کے تقاضوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اُنہوںنے تعلیم اور معاش کے مواقع کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے لئے ہنرکی ترقی کے منصوبوں پر کلیدی توجہ دینے پر بھی زور دیا۔ طلاب کے لئے روزگار سے منسلک سکل ڈیولپمنٹ کورس تیار ہیں۔طلاب کے لئے رواں سال میں رہائشی ہوسٹل کے قیام کی خاطر علاقوں کی نشاندہی کو ترجیح دی جائے گی۔