قانون ساز اسمبلی ملازمین فوری طور پر رپورٹ کرنے کی ہدایت

جموں/عظمیٰ نیوز سروس/ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عملے کو، جو اس وقت جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف محکموں میں تعینات ہیں، کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جموں/سرینگر میں جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سیکریٹری کو فوری طور پر رپورٹ کریں۔جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے تعلق رکھنے والے تمام ملازمین، جن کو وقتاً فوقتاً جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف محکموں/دفاتر میں تعینات کیا جاتا رہا ہے، فوری طور پر سیکرٹری، جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی، جموں/سرینگر کے دفتر میں رپورٹ کریں۔سکریٹری، جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی، اس سلسلے میں عدم تعمیل کی تفصیلات، اگر کوئی ہے، تو اس حکم کے جاری ہونے کی تاریخ سے ایک ہفتہ کے اندر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو فراہم کریں گے۔ حکومت جموں و کشمیر کے حکم سے تمام عہدیداروں کو موجودہ ذمہ داریوں سے فارغ سمجھا جائے گا۔