جموں//ترال سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے کل ایم ایل اے مشتاق احمد شاہ کی قیادت میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اورخانقاہ ِفیض پناہ کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیاکیونکہ اس پر ایک لمبے عرصے سے کام جاری ہے ۔اُنہوں نے علاقے کو سیاحتی نقشے پر لانے کے ساتھ ساتھ پہلگام ۔ لیہن دَجن ٹریک کو ترقی دینے کا معاملہ بھی اُجاگر کیا۔ وفد نے مقامی ہسپتال کو مستحکم کرنے ، قصبے میں ایک کمیونٹی ہال تعمیر کرنے اور علاقے میں صنعتی ایسٹیٹ کو فروغ دینے جیسے مطالبات بھی وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے۔ایم ایل اے سوپور حاجی عبدالرشید نے کل یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور قصبے کے کئی معاملات ان کی نوٹس میں لا کر انہیں حل کرنے میں وزیراعلیٰ کی مداخلت طلب کی۔حاجی رشید نے موسم سرما کے چلتے ٹرانسفارمروں کی مانگ پورا کرنے کے لئے مناسب تعداد میں ٹرانسفارمروں کی دستیابی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے تاریخی زینہ گیر کنال سے فوری طور ملبہ نکالنے کا معاملہ بھی اُجاگر کیا۔ دریں اثنا کئی دیگر ارکان بھی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقی ہوئے جنہوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے اپنے علاقوں کی ترقیاتی ضروریات اور مسائل سے آگاہ کیا۔ ان ارکان میں شکتی راج پریہار، ایڈوکیٹ محمد یوسف ، چودھری اکرم ، یشپال شرما، سیف الدین بٹ اور ڈاکٹر شہناز گنائی شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے ان ارکان کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات پر حکومت ہمدردانہ غور کرے گی۔
قانون سازیہ کے کئی ممبران وزیر اعلیٰ سے ملاقی
