قاضی گنڈ کے لاپتہ بچے کی لاش جنگل سے بر آمد

اننت ناگ //قاضی گنڈ میں سات روز قبل لاپتہ ہوئے4سالہ بچے کی نعش نزدیکی جنگل سے برآمد ہوئی۔ 31مارچ کوکمسن نزاکت حسین خان ولدمحمدرفیق خان ساکنہ چوگام قاضی گنڈ اچانک گھر سے لاپتہ ہوگیا۔اہل خانہ اورمقامی لوگوں نے کمسن بچے کوتمام ممکنہ جگہوں پرتلاش کیا لیکن اْس کاکوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا۔اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ بچے کو رات کے اندھیرے میں جنگلی درندہ اٹھا کر لے گیا۔ اس بیچ منگل کو بچے کی چیڑ پھاڑ کی گئی نعش نزدیکی جنگل میں جھاڑیوں سے بر آمد ہوئی۔پولیس کے مطابق کمسن بچہ کا آدھا جسم جنگلی درندوں نے کھایا تھا اوریہ منظرانتہائی المناک وہیبت ناک تھا۔بچے کی نعش آبائی گاؤں لاتے ہی کہرام مچ گیا۔ بعد دوپہر بچے کو نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔