ڈورو//قاضی گنڈ ٹول پوسٹ جمعرات صبح اُس وقت فوجی چھاونی میں تبدیل ہو گیا جب خفیہ زرائع نے فوجی کانوائے کو نشانہ بنانے کا الرٹ جاری کیا ،فوج نے علاقہ میں قائم تمام دکانیں بند کروائی جبکہ سرینگر جموں شاہراہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔علاقہ میں جمعرات کی صبح دکانیں کھلنے شروع ہوئیں ،اس بیچ فوج ،سی آر پی ایف و پولیس کی بھاری جمعیت نمودار ہوئی اور علاقہ کو محاصرہ میں لیا ،فوج نے دکانداروں سے دکانیں بند کر نے کو کہا جس کے بعد تمام دکانیں آناََ فاناََ بند ہوئی اور لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب راہ اختیار کی ،فوج نے سرینگر جموں شاہراہ پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جبکہ مشتبہ گاڑیوں کی تلاشی لی گئی ،افراتفری کے ماحول کے سبب ٹول پوسٹ پر کام کاج میں رخنہ پڑ گیا جبکہ بیشتر گاڑیاں بغیر ٹیکس ادا کئے اپنے اپنے منزلوں کی جانب بڑھ گئیں ،اس دوران فوجی کا نوائے ٹنل پار کر تے ہی حالات معمول پر آگئے ،فوجی زرائع کا کہنا تھا کہ جنگجوں کے حملہ کے پیش نظر اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر اس طرح کے اقدامات کئےگئے تھے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں مہینے کے شروع میںجنگجوں نے ٹول پوسٹ کے نزدیک فوجی کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں فوج کے دو اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے تھے ۔
قاضی گنڈ ٹول پوسٹ فوجی چھاونی میں تبدیل
