قاضی گنڈ میں 4 نوجوان گرفتار

ڈورو//قاضی گنڈ میں پویس نے دوران شب چار نوجوانوں کو مبینہ طور سنگ بازی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے گل محمد چوپان، اشفاق احمد وانی، جاوید احمد وانی، سہیل احمد ٹھوکر ساکنان پانزتھ قاضی گنڈ نامی افراد کو دوران شب گھروں سے گرفتار کیا ۔گرفتار شدگان پر فورسز نے سنگ بازی کا الزام عائد کیا ہے ۔اس بیچ مقامی لوگوں نے پولیس کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے گرفتار افراد کو بے قصور قرار دیتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔