اننت ناگ//قاضی گنڈ میں 2بچوں کی ماں ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئی ۔زمرودہ اختر زوجہ شبیر احمد بٹ ساکنہ ویری ناگ نامی خاتون لیوڈورہ قاضی گنڈ کے نزدیک ٹرین کی زد میں آگئی جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی ۔40سالہ مہلوک خاتون دو معصوم بچیوں کی ماں تھی ۔جونہی موت کی خبر مہلوک خاتون کے آبائی گائوں میں پہنچ گئی تووہاں کہرام مچ گیا ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے ۔