قاضی گنڈ میں کمسن بچہ لاپتہ ،تلا ش جاری

 سرینگر//  قاضی گنڈ میں چار سال کا ایک بچہ لاپتہ ہوگیا ہے۔ق نزاکت حسین خان ولد محمد رفیق خان ساکن چوگام گذشتہ رات نو بجے کے قریب اپنے گھر سے ہی لاپتہ ہوگیا۔ خد شہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ بچے کو کوئی جنگلی جانور لے گیا ہے کیونکہ نزدیکی جنگل میں خون کے دھبے دیکھے گئے ہیں۔ اس خدشے کے بعد پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے مشترکہ طور بچے کی تلاش کا کام ہاتھ میں لیا ہے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ  جنگل میں تلاش کا کام جاری ہے۔ضلع کولگام کے محکمہ وائلڈ لائف کے انچارج امتیاز احمد نے بتایا کہ انہوں نے بچے کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم بچے کے متعلق وثوق کے ساتھ کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔