قاضی گنڈ//محکمہ صحت نے قاضی گنڈ علاقے میں غیر قانونی طور چلائے جارہے نجی کلنکوں اور ادویہ دکانوں کو سربمہر کیا ہے ۔بی ایم او قاضی گنڈ ڈاکٹر ظہور نے ایک ٹیم کے ہمراہ ایمر جنسی اسپتال کے ارد گرد قائم کئی کلنکوں و ادویہ دکانوں پر چھاپے ڈالے اور اس دوران اُنہوں نے غیر قانونی طور چلائے جارہے 12طبی مراکز کو موقعہ پر ہی سر بمہر کیا ۔اس دوران طبی مراکز مالکان و محکمہ صحت کی ٹیم کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی جبکہ ایک مقامی نامہ نگار کوبھی نشانہ بنایا گیا ،جس پر صحافتی برادری نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔بی ایم او قاضی گنڈنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اُنہیں شکایت موصول ہوئی تھی کہ علاقہ میں کئی نجی کلنک و ادویہ فروش غیر قانونی طور کام کررہے ہیں جس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔
قاضی گنڈ میں کئی نجی کلنک سر بمہر
