قاضی گنڈ میں ڈکیتی

اننت ناگ //قاضی گنڈمیں نامعلوم لٹیروں دوران شب ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹ لیا۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔جنوبی کشمیرکے قاضی گنڈ قصبے میں نامعلوم لٹیروں نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کوسرینگرجموں شاہراہ پر پٹرول پمپ کے پاس ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم کوتوڑ کر وہاں سے ساڑھے چار لاکھ روپے کی رقم اُڑالی۔پولیس حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم افراد نے اے ٹی ایم کولوٹ لیااوروہاں سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی رقم اڑالی۔پولیس حکا م نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے لٹیروں کوشناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس  زیر ایف آئی آرنمبر 16/2022 بھی درج کیا ہے اورمزیدتحقیقات جاری ہے۔