قاضی گنڈ میں ٹریفک پولیس آفیسر ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق

اننت ناگ //جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک ٹریفک پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر اس وقت ہلاک ہوگیا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے اس کو زد میں لاکرکچل ڈالا۔
ذرائع کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر بونیگام کے نزدیک ٹرک زیر نمبر JK22B 43 65 نے یہاں تعینات ٹریفک پولیس اے ایس آئی محمد شفیع بٹ ولد محمد رمضان بٹ ساکن شانگس اننت ناگ کو اس وقت کچل ڈالا جب مذکورہ پولیس آفیسر نے ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا۔
ذرائع نے کہا کہ کہ ڈرائیور نے آفیسر کو گاڑی کی زد میں لاکر کچل ڈالا جس کے نتیجے میں اسکی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ ڈرائیور نے جائے واردات سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ملوث ڈرائیور کو چچھمولہ کے نزدیک قابو کرلیا۔ڈرائیور جاوید احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکنہ سنگرامہ سوپور کو حراست میں لیا گیا ہے۔