قاضی گنڈ میں میں سڑک حادثہ | ایک نوجوان لقمہ اجل، ساتھی زخمی

اننت ناگ //قاضی گنڈ میں سنیچر کی سڑک حادثہ میں ایک شخص لقمہ اجل اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ گلزار احمد وگے ا ور اسکا رشتہ دار مشتاق احمد وگے موٹر سائیکل زیر نمبر PB028E /5601 پر سوار ہو کر کہیں جارہے تھے تو سرینگر جموں شاہراہ پر ملہ پورہ کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس پر سوار دونوں  شدید زخمی ہو کرنیچے گر گئے۔خون میں لت پت دونوں نوجوانوں کو ایمر جینسی اسپتال قاضی گنڈ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے گلزار احمد وگے ولد عبدالعزیز وگے ساکن درین قاضی گنڈ کو مردہ قرار دیا۔حادثے میں مہلوک شخص کا رشتہ دار مشتاق احمد ساکن پانزتھ زخمی ہوگیا ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے۔