قاضی گنڈ میں دلدوز سڑک حادثہ

 کولگام// آمنو قاضی گنڈ میں پیش آئے سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں کمسن بچی لقمہ اجل جبکہ دوسرا بچہ شدید زخمی ہوا جسے انتہائی نازک حالت میں صورہ میدیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قاضی گنڈ سے کولگام جارہی تویرہ گاڑی نمبرنے آمنو کے مقام پر دو بچوں کو اپنی زد میں لاکر کچل دیا ۔اگرچہ دونوں بچوں کو فوری طور اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم 10سالہ افشانہ دختر شوکت احمد بٹ ساکنہ آمنو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی جبکہ فرحان احمد صوفی ولد امتیاز احمد ساکن عید گاہ سرینگر انتہائی نازک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ فرحان احمد اپنے نانیہال آیا ہوا تھا ۔اس دوران پولیس نے ڈرائیور فاروق احمد گنائی کو گرفتار کرکے اس کیخلاف ایف آئی آر نمبر242/2017زیردفعہ279,337درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔