قاضی گنڈ میں آگ ،رہائشی مکان خاکستر

ڈورو//کنڈ قاضی گنڈ میں آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے۔وریل کنڈ قاضی گنڈ میں جمعہ و سنیچر کی درمیانی شب کو عبدالحمید گنائی کے مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی، جس کے سبب مکان خاکستر ہوا۔ آگ لگنے کے سبب مکان میں رہائش پذیر دو کنبے کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔ علاقہ کے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ناسازگار موسم کے سبب متاثرین کی فوری امداد کی جائے۔