قاضی گنڈ میں المناک حادثہ ،2 شہری جاں بحق

اننت ناگ// میر بازارِ قاضی گنڈ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے ۔جمعہ شام دیر گئے 2 نوجوان موٹر سائیکل زیر نمبر JK03J/2738  پر سوار ہو کر قاضی گنڈ کی طرف جارہے تھے لیکن الہ اسٹاف میر بازار کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو شدید ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔مہلوکین کی شناخت 21 سالہ شاہد احمد ملہ ولد عبدالرشید ملہ و ماجد رحیم کانی ولد عبدالرحیم کانی ساکنان بون گسوانی گنڈ ڈورو کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا ۔