اننت ناگ//قاضی گنڈ میں ایک ٹرک بجلی کی ہائی وولٹیج ترسیلی لائن کیساتھ ٹکرایا گیا، جس کے باعث ٹرک میں کرنٹ لگنے سے ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا اور ٹرک میں آگ لگنے کی وجہ سے ڈرائیور کی لاش جھلس گئی۔شمپورہ قاضی گنڈ میں پیر کی شب ایک ٹرک زیر نمبرPB29X/4153 بجلی کی ہائی وولٹیج ترسیلی لائن کیساتھ ٹکرائی۔ترسیلی لائن کیساتھ ٹرک لگنے سے اس میں کرنٹ آگئی جس سے ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا اور ٹرک میں ساتھ ہی آگ لگ گئی اور عدم شناخت ڈرائیور کی لاش بری طرح جھلس گئی۔پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ڈرائیور کی موت بجلی کرنٹ لگنے سے واقع ہوئی ۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور شناخت کے لئے کوششیں جاری ہے۔اس ضمن میں قاضی گنڈ پولیس اسٹیشن میں کیس درج ہوا ہے۔
قاضی گنڈ میںکرنٹ لگنے ٹرک کو آگ لگی
