قاضی گنڈ بانہال فور لین ٹنل پر ٹول ٹیکس

بانہال // مرکزی وزارت برائے زمینی ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نے قاضی گنڈ بانہال فور لین ٹنل پر ٹول ٹیکس لینے کی شرح مقرر کی ہے جس کا اطلاق کل یعنی 21اگست سے ہوگا۔ اس ضمن میں باضابطہ طور پر ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چھوٹی نجی گاڑیوں کا یکطرفہ ٹول ٹیکس 130روپے جبکہ دوطرفہ195 روپے مقرر کیا گیا ہے۔منی بسوں،ٹاٹا سومو اور ٹاٹا موبائل،لوڈ کیریرکے علاوہ دیگرچھوٹی مال بردار گاڑیوں کیلئے یکفرطہ ٹول ٹیکس 210اور دوطرفہ 315روپے ہوگا۔بڑی مسافر گاڑیوں اور بڑی مال بردار گاڑیوں کیلئے ٹول ٹیکس کی یکطرفہ شرح 440روپے اور دوطرفہ 660روپے مقرر کیا گیا ہے۔12ٹائر والی مال بردار گاڑیوں کیلئے 480اور 720روپت ٹول ٹیکس ہوگا۔16ٹائر والی مال بردار گاڑیوںکا ٹول ٹیکس 690اور 1035روپے مقرر کیا گیا ہے۔ٹرالروں کا ٹول ٹیکس 840یکطرفہ طور پراور دو طرفہ 1260روپے مقرر کیا گیا ہے۔البتہ فاسٹیگ کی سہولیات رکھی گئی ہیں جو ماہانہ کی بنیاد پر ہوگا۔