قاضی گنڈمیں فور لین ٹنل کے مزدوروں کااحتجاج

اننت ناگ//قاضی گنڈ اُجرو میں زیر تعمیر فورلین ٹنل میں کام کر رہے مزدوروں نے تنخواہوں کی عدم دستیابی پر نویوگام کمپنی کے خلاف احتجاج کیا ۔ احتجاجیوں نے سرینگر جموں شاہراہ پر دھرنہ دے کر ٹریفک کی نقل وحرکت کئی گھنٹوں تک مسدود رکھی۔مزدوروں کا کہنا ہے کہ کمپنی نے گذشتہ ایک سال سے انکی بقایا رقم ادا نہیں کی ہے ،جس کے سبب اُنہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔احتجاجی مزدروں نے کہا کہ اگر چہ معاملہ کئی بار کمپنی کی نوٹس میں لایا گیا تاہم کمپنی ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے ،لہذا وہ لوگ سڑک پر آنے کے لئے مجبور ہوگئے ۔اس دوران ایس ڈی ایم کی یقین دہانی کے بعد مزدور پُرامن طور منتشر ہوئے اور شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت بحال ہوگئی ۔