قاضی گنڈمیں جپسی اور ٹرک میں ٹکر

سرینگر//قاضی گنڈ میں سڑک کے حادثہ میں سی آر پی ایف افسر شدید زخمی ہوگیا۔ قاضی گنڈمیں سی آر پی ایف کی ایک جپسی کا ایک ٹرک کے ساتھ ٹکر ہوگئی جس کے باعث سی آر پی ایف کی163بٹالین کا انسپکٹر جوشی زخمی ہوا۔ مذکورہ افسر کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایاگیا  جہاں سے اسے نازک حالت میں سکمز صورہ منتقل کیاگیا۔ (کے این ایس)