قاضی گنڈ، باباریشی اوربانہال میں دلدوز سڑک حادثات

 قاضی گنڈ+بانہال+بارہمولہ//ٹنل کے آر پار سڑک کے مختلف حادثوں میں دوبھائی ہلاک اورپندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ قاضی گنڈ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں 2 بھائی ہلاک جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا ۔گنڈ پورہ قاضی گنڈ کے نزدیک بائیک ، ایک ٹینکر زیر نمبرJK01F 8968کے ساتھ ٹکرائی جس کے نتیجے میں بائیک پر سوار جاوید احمد ٹھوکر و نثار احمد ٹھوکر پسران عبدالغنی ٹھوکر موقعہ پرہی ہلاک ہوگئے ،جبکہ مشتاق احمد نجار ولد غلام رسول نجار شدید زخمی ہوگیا ۔سبھی افراد کا تعلق سوپٹ قاضی گنڈ سے ہیں ۔ٹینکر ڈرائیور  گاڑی شاہراہ پر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کی۔ اس بیچ ڈرائیور بلال احمد وانی ولد غلام نبی ساکنہ چملواس کو گرفتار کرکے معاملہ کی نسبت کیس زیر نمبر 150/21 US 279,304 IPC درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔سرنزباباریشی میں منگلوار کو ایک مسافر بس کے الٹ جانے سے بارہ افراد زخمی ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ کچھہامہ بارہ مولہ سے یہ بس زیرنمبرJK05-9752باباریشی جارہی تھی اور سرنزمقام پرڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی ۔اس حادثے میں بس میں سواربارہ مسافر جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی مرہم پٹی نزدیکی اسپتال میں کی گئی اور پانچ مسافروں کو بارہ مولہ ہسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔قیمو کے نزدیک سڑک حادثہ میں سیر پر نکلے3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج معالجہ کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔گفڈفل قیمو کے نزدیک رومی جان زوجہ محمد امین کمار، مبینہ بانو زوجہ سرتاج احمد کمار و جاشم اشرف ڈار ولد محمداشرف ڈار منگل کی شام کو سیر کے لئے نکلے تھے ۔اس بیچ تیز رفتار گاڑی جٹس زیر نمبر JK02B 0099 نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تینوں راہگیر شدید زخمی ہوگئے اور انہیں علاج معالجہ کیلئے پی ایچ سی قیمو منتقل کیا گیا جہاں انہیں مزید علاج معالجے کیلئے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔پولیس نے ڈرائیور غلام جیلانی وانی ولد علی محمد وانی ساکنہ بژھ پورہ سرینگر کو گرفتار کرکے معاملہ کی نسبت کیس درج کیا ہے۔نوگام بانہال میں سڑک کے ایک حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیاگیا۔منگلوارصبح سرینگرجموں شاہراہ پر نوگام بانہال کے قریب جموں سے سرینگر آرہاایک ٹرک نویگہ پوائنٹ پرلڑھک کے تین سوفٹ نیچے فورلین سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی نویگہ کے دفتر کے قریب جاگرااوراس میں سوار تمام تین افرادشدیدزخمی ہوگئے۔ایس ایچ اوبانہال نعیم الحق کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج نے مقامی لوگوں کی مددسے بچائو کارروائی شروع کی اور تینوں زخمیوں کو فوری طور ایمرجنسی اسپتال بانہال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعدتینوں زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال اننت ناگ پہنچایا گیا۔اس حادثے میں ٹرک مکمل طور تباہ ہوا۔ زخمیوں کی شناخت امجد علی ولد شیر علی ، شاہد ولد عبد الرشید ساکنان بن تالاب جموں اور ڈرائیور عبدالرزاق ولد عبد المجید ساکن کوٹرنکہ راجوری کے طور ہوئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔