فیصلہ بدقسمتی، لیکن قبول کرنا ہوگا: آزاد

سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) چیئرمین غلام نبی آزاد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “افسوسناک اور بدقسمتی” قرار دیا، لیکن کہا کہ “ہمیں یہ قبول کرنا ہوگا۔‘‘آزاد نے نامہ نگاروں کو بتایا، یہ(عدالتی فیصلہ)افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کے لوگ عدالت عظمیٰ کے پانچ ججوں کی بنچ کے سنائے گئے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔