واشنگٹن //سابق امریکی صدر رواں برس 6 جنوری کو کیپیٹل ہل میں حامیوں کی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں سوشل میڈیا پر لگنے والی مستقل پابندی کے بعد اپنی نئی میڈیا کمپنی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ دونوں اداروں کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹروتھ سوشل کو ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) اور ایک خصوصی کمپنی (ایس پی اے سی) کے انضمام سے بننے والی ایک نئی کمپنی کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔ٹرمپ نے پریس ریلیز میں شامل ایک تحریری بیان میں کہا کہ ’ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں طالبان کی ٹوئٹر پر بہت بڑی موجودگی ہے، پھر بھی آپ کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کرادیا گیا ہے، یہ ناقابل قبول ہے‘۔