فیس بک کے بعد جیو کی سلور لیک کے ساتھ سرمایہ کاری

ممبئی//ممتاز صنعت کار مکیش امبانی کے ڈیجیٹل ریلائنس پلیٹ فارم نے پیر کو دنیا کے معروف ٹکنالوجی انویسٹر سلور لیک کے ساتھ 5655.75 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے ۔جیو نے تقریباً پندرہ دن پہلے ہی دنیا کی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے ساتھ 9.99 فیصد ایکویٹی کے لئے 43754 کروڑ روپے کا معاہدہ کیاتھا۔ستمبر -2016 میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں قدم رکھنے والی جیو صرف 44 ماہ میں اس شعبہ کی معروف کمپنی بن گئی اور اس کے 38.75 صارفین ہیں۔سلیور لیک 5655.75 کروڑ روپے کے سرمایہ سے جیو میں 1.15 اکویٹی حاصل کرے گی۔فیس بک کے مقابلے میں سلور لیک کا سرمایہ 12.5 فیصد پریمیم پر ہوا ہے ۔امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں جیو پلیٹ فارمس میں اور ایسی حکومت عملی اور مالی سودے ہوں گے ۔جیو نے کہا کہ سلور لیک کی سرمایہ کاری 4.90 کروڑ روپے کی ایکویٹی اور 5.15 لاک کروڑ روپے کے انٹر پرائیز کی درجہ بندی پر ہوئی ہے ۔فیس بک کی جیو میں سرمایہ کاری 4.62 لاکھ کروڑ روپے کے انٹرپرائیز درجہ بندی پر ہوئی تھی۔جیو پلیٹ فارمس میں حکمت عملی اور مالی سرمایہ کاری کی ایکویٹی تقریباً 20 فیصد ہوگئی ہے ،جس میں سے تقریباً آدھی 9.99 فیصد اکیلے فیس بک کی ہے ۔جیو پلیٹ فارمس ریلائنس انڈسٹریز لیمیٹیڈ کی اگلی نسل کی مکمل مالکانہ حق والی ٹیکنولوجی یونٹ ہے ۔جیو نے کہا ہے کہ حالیہ سرمایہ کاری کے باوجود جیو پلیٹ فارمس کی ریلائنس جیو مکمل مالکانہ حق والی یونٹ بنی رہے گی۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے بحران میں جب پوری دنیا اور ملک شدید اقتصادی بحران کے دور سے گزر رہا ہے ایسے وقت میں دنیا کے مشہور ٹیکنولوجی سرمایہ کاروں میں سے ایک سلور لیک کی یہ سرمایہ کاری کئی معنوں معنی میں اہم ہے ۔کمپنی نے وسیع ڈیجیٹیلائزیشن کو ہندوستانی معیشت کے لئے ضروری اور روزگار پیداکرنے والا بتایا ہے ۔