فیروز پورہ ٹنگمرگ رابطہ سڑک خستہ

  بارہمولہ // فیروز پورہ ٹنگمرگ میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مسافروںاور ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اس سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے جبکہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں اور سڑک کی موجودہ حالت سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کوسخت مشکلات پیش آرہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ٹرانسپورٹ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے طلاب کو اسکول آنے جانے میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے افسران کو آگاہ کیا تاہم انہوں نے کوئی سد باب نہیں کیا ۔ ایک مقامی شہری ارشد احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سڑک کی حالت ا س قدر خستہ ہے کہ اب اس پر ٹرانسپورٹروں نے بھی اپنی گاڑیاں چلا نے سے انکار کیا ہے ۔مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے افسرن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کو جلد از جلد مرمت کی جائے اور ٹرنسپورٹ سہولیات میں بھی بہتری لایا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔۔۔