فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کو جدید آلات سے لیس کیاجائے:کے وجے کمار

جموں//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار نے ریاست میں قائم ڈرگ اینڈ فوڈ ٹسٹنگ لیبارٹریوں میں بہتر طور طریقوں کو بروئے کار لانے اور انہیں جدید آلات سے لیس کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔مشیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن جے اینڈ کے کے دفتر کے دورے کے دوران اس کے کام کاج کا جائیزہ لینے کے دوران کیا۔کمشنر سیکرٹری صحت وطبی تعلیم اتل ڈُلو اور کئی دیگر افسران بھی مشیر موصوف کے ہمراہ تھے۔اس موقعہ پر ڈرگ اینڈ فوڈ ٹسٹنگ لیبارٹریوں کے کام کاج سمیت اس ادارے کے مختلف پہلوؤں کا خاکہ پیش کیا گیا۔افسروں سے خطاب کرتے ہوئے وجے کمار نے کہا کہ ادارے کے کام کاج میں مزید بہتری لانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹسٹنگ کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لئے آئی ٹی پر مبنی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جانا چائیے۔