فوڈ سیفٹی ایکٹ پر عملدرآمد

سرینگر//فوڈ سیفٹی پر ضلع سطح کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت ڈپٹی کمشنر سرینگر نے یہاں کی۔اس موقعہ پراسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی سرینگر ہلال احمد میر نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن کی طرف سے فوڈ ریگولیٹری قوانین پر عملدرآمد کا کام ہاتھ میں لیا ہے ،14889معائنے کئے گئے اورمجازحکام کے پاس1209معاملے داخل کئے گئے جن میں سے 444 پرفیصلے لئے گئے اور6347000 کاجرمانہ خلاف ورزی کرنے والوں پر عاید کیاگیا جبکہ794معاملے ابھی زیرسماعت ہیں.۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ2239نمونے اُٹھا ئے گئے ہیں جن میں 34کو غیرمحفوظ قراردیا گیااور341غیر معیاری پائے گئے جبکہ263کابرانڈ غلط تھا۔اس دوران53خوراک کی تجارت کرنے والے اداروں کو بند بھی کیاگیااورخواراک کی تجارت کرنے والے7881 کوفوڈ لائسنسنگ اور رجسٹریشن سسٹم کے دائرے میں لایا گیا۔اس کے علاوہ63بیداری کیمپ بھی منعقد کئے گئے ۔