فوٹو جرنلسٹ شفاعت صدیقی کی چھٹی برسی | صحافتی برادری کا خراج عقیدت

سرینگر //جموں و کشمیر میڈیا ایسوسی ایشن نے معروف فو ٹو جرنلسٹ شفاعت صدیقی کو چھٹی برسی پر تعزیتی مجلس منعقد ہوئی جس میں مرحوم کو خراج عقیدت ادا کیاگیا۔ شفاعت صدیقی قہر انگیز سیلاب میں7ستمبر2014 کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران غرقآب ہوا۔ موصوف قومی اخبار دینک جاگرن میں کام کرتے تھے۔ تعزیتی اجلاس میں موصوف کو ایک شریف النفس، ملنسار، قابل فوٹوگرافر قرار دیتے ہوئے کہاکہ شفاعت صدیقی کے زیر تربیت فوٹو گرافر اُن کے چھوڑے ہوئے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ میڈیا ایسوسی ایشن ممبران نے مرحوم کے آبائی قبرستان پر جاکر فاتحہ خوانی کی۔ تعزیتی مجلس میں میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر میر طارق، چیف ایڈوائزرظہور شاہین،مختار احمد،جنرل سیکریٹری ارشد میر،نظیر احمد،سجاد احمد،ارشاد شاہ، محمد عمر،میر عبدالستار وغیرہ نے شرکت کی۔