فورلین شاہراہ کا ایک حصہ ڈھہ گیا

بانہال//جموں سرینگر شاہراہ پر رامسو کے نزدیک لڑکھیتی کے علاقے میں شاہراہ کا ایک حصہ نکل گیا ہے تاہم اس سے ٹریفک کی نقل وحرکت پر کوئی اثر نہیں پڑا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اتوار کی رات فورلین سڑک کا ایک حصہ اچانک ڈھ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقع فورلین شاہراہ کی تعمیر میں تعمیراتی کمپنیوں کی طرف سے غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کا شاخسانہ ہے ۔ا ڈی ایس پی ٹریفک بانہال اصغر ملک نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سڑک کا کچھ اگلا حصہ نکل گیا ہے تاہم اس سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت پر کوئی اثر نہیں پڑ اور پیر کی شام تک شاہراہ پردو طرفہ ٹریفک جاری رہا۔