فورسز کیمپ کے نزدیک طالبات کا امتحانی مرکز

ترال//ترال میں دسویں اور بارویں جماعت میںزیر تعلیم طالبات کا امتحانی مرکز فورسز کیمپ کے نزدیک قائم کرنے پر والدین نے احتجاج کیا ہے۔احتجاجی والدین نے امتحانی مرکز کو فورسز کیمپ کے نزدیک گرونانک نامی سکول میں قائم کرنے پر احتجاج کر کے امتحانی مرکز کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ والدین نے بتایا کہ اُن کی بچیوں کو تین کیمپوں سے گزر کر امتحانی مرکز تک پہنچنا پڑتا ہے اور امتحانی مرکز بھی کیمپ کے بالکل قریب واقع ہے جوغیر موزوں ہے۔ انہوں نے امتحانی مرکز کو فوری طور مناسب جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔چیف ایجو کیشن آفیسر پلوامہ نے والدین کی شکایت کو درست قرار دیتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا جوطالبات کے لئے موزون نہیں ہے اور اس کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مذکورہ سکول میں کوئی بھی امتحانی مرکز قائم نہیں ہو گا۔