فورسز زیادتیوں پرحریت(ع)برہم

سرینگر//حریت کانفرنس (ع)نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے دئے جا رہے تحریکی پروگراموں کی عمل آوری کے نتیجے میں کشمیر کے مختلف علاقوں خاص طور پر پلہالن بڈگام ، شوپیاں اور شہر سرینگر کے گنائی محلہ برزلہ میں چھاپے کے دوران محمد عباس زرگر کے گھر سے نقدی کیش اور طلائی زیورات اڑانے اور 15افرد کو گرفتار کرنے کے واقعات اورپرامن عوامی مظاہرین پر سرکاری فورسز کی پر تشدد کاروائیوں ، ٹیر گیس شلنگ اور مہلک ہتھیار پیلٹ فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد کو زخمی کر دینے اور کپواڑہ میں نوے کی دہائی کے طرز پر کریک ڈاون کے دوران پچاس سے زیادہ افراد کو گرفتار کرنے کی کاروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ حریت(ع) محبوس چیرمین میرواعظ عمر فاروق نے لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کی زیر حراست جیل میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر موصوف کو صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ منتقل کرنے پر گہری فکر و تشویش کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے ان کی فوری صحت اور شفا کے لئے خصوصی دعا کی۔
 کہنوسہ بانڈی پورہ میں پر تشدد مظاہرے
نصف درجن افرادکاشدید زدکوب کیا گیا
عازم جان