فورسز اہلکار نوکری چھوڑ کر بھاگ گیا

شوپیان // ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تعینات سی آر پی ایف کا ایک اہلکار نوکری چھوڑ کر فرار ہوا،ادھر پٹن میں ایک فوجی اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔سی آر پی ایف14بٹالین اہلکار برن رائے ولد جگدیش رائے ساکن آسام جمعرات کو پولیس لائنز شوپیان سے لاپتہ ہوا ۔ جمعہ کو اس نے اپنے ساتھی کو فون کیا اور اس سے کہا ’’ میں بھاگ گیا ہوں کیونکہ مجھے چھٹی نہیں مل رہی تھی،  اور اب میں نوکری نہیں کروں گا‘‘۔ادھرجمعہ کی صبح روزانہ ورزش کے دوران پٹن میں519 آرمی سگنل کور سے وابستہ نائیک بہادر ٹوکری بیہوش ہوگیا اور گر پڑا۔اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال پٹن پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔باور کیا جارہا ہے کہ وہ حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔