فوج کے شمالی کمانڈرکادورۂ جنوبی کشمیر

سرینگر//فوج کے ناردرن کمانڈر نے چنار کور کمانڈر لفٹنٹ اے کے بھٹ کے ہمراہ جنوبی کشمیر کا دورہ کر کے کمانڈروکے ساتھ تبادلہ لر کے وادی کے تازہ ترین حالات کا جائزہ لیا ہے  فوج کے سرینگر میں مقیم ترجمان راجیش کالیا نے بتایا کمانڈر سے ملاقات کے بعد تازہ ترین سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیا ہے اس دوران افسران نے حالیہ جنگجوئوں مخالف کامیاب آپریشنوں کو انجام دینے پر انہیںمبارک بادی دی ہے۔ فوج کے ناردن کمانڈر جنرل رنبیر سنگھ نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے مختلف فوجی ہیڈ کواٹروں کا دورہ کر کے کمانڈروں سے تبادلہ خیال کیاہے اس دوران انہوں نے حالیہ جنگجو ہلاکتوں اورریاست کے تازہ ترین سیکورٹی صورت حال کے حوالے سے افسران سے جانکاری حاصل کی ہے ۔سرینگر میں مقیم فوج کے ترجمان نے کہا کہ آرمی کمانڈر نے فوجیوں کو اپنی کامیابی کیلئے مبارکباد دی اور پیشہ ورانہ مہارت اوراعلی معیار کیلئے ان کی حوصلہ افزاء ئی کی ہے۔ ان کے ہمراہ چنار کارپس کمانڈر لفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ کے علاوہ دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے خیال رہے ناردرن کماندر نے لمبے وقفے کے بعد جنوبی کشمیر کا دورہ کیا ہے